جکارتہ :انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی کے شہر پالو میں زلزلے اور سونامی کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا ۔مانٹ سوپوتان نے لاوا اگلنا شروع کردیا جس کے باعث 10افراد ہلاک ہو گئے ،قریبی رہائشی علاقوں کو خالی کرانا شروع کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی میں زلزلے اورسونامی کے بعد اب آتش فشاں بھی پھٹ پڑا، مائونٹ سوپوتان نے لاوا اگلنا شروع کردیا ،لاوے کے سبب 10 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ جبکہ زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد بھی 1300 سے زائد ہو گئی ۔
انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی میں گذشتہ ہفتے 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد آتش فشاں پھٹنے سیانٹ سوپوتان نے لاوے اگلنا شروع کردیا ۔لاوا چار ہزار میٹر بلند ہیں ۔جس کے باعث آسمان تک دھواں دیکھا جاسکتا ہے ۔لاوے کے باعث سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ زلزلے اور سونامی سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں بھی 1300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔لاوا پھٹنے کے بعد ریسکیو ٹیمیوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام نے کہا کہ قریبی رہائشی علاقوں کو خالی کروانا شروع کردیا جبکہ زلزلے اور سونامی کے باعث مرنے والوں کواجتماعی قبروں میں دفنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔