شاہ سلمان ہماری حمایت کے بغیر 2 ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے، ٹرمپ

03:20 PM, 3 Oct, 2018

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو بتادیا کہ امریکی فوج کی حمایت کے بغیر وہ 2 ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

ریاست مسیسپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کر رہے ہیں اور سعودی فوج کے لیے اسے ہمیں ادائیگی کرنی ہو گی۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں میں تیل کی فراہمی، منڈیوں میں استحکام کے لیے تیل کی فراہمی کی کوششوں اور عالمی اقتصادی ترقی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب امریکا کا اتحادی ملک ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال بطور امریکی صدر غیرملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا تھا جہاں انہوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔

مزیدخبریں