حکومت نے بھینسوں کی نیلامی کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا، حمزہ شہباز

11:33 AM, 3 Oct, 2018

لاہور: حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صوبے میں حکومت کا نہیں سوچ رہی یہ باتیں چھوڑیں، اپوزیشن کا مزہ لینے دیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 'کینٹینرز پر چڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرنا آسان ہوتا ہے۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے وہ کام کر رہے ہیں جس سے دنیا میں پاکستان کا تماشہ بن رہا ہے۔انہوں نے سوال کیا بھینسوں کی کامیاب نیلامی کے سوا اس حکومت نے کیا کام کیا ہے؟۔

حمزہ شہباز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے جس کام سے یہ انکار کرتے ہیں اور دو دن بعد ہی وہ کام ک رلیتے ہیں۔ تین سو ڈیم بنانے والا ان کا وعدہ مٹی میں مل گیا۔ ملتان، پنڈی میں مٹیرو بن گئی لیکن پشاور میں آج بھی دھول اڑ رہی ہے۔ پہلے کہتے ہیں کہ گیس اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے مگر بڑھا دیں۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا ابھی تو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، ابھی گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ہے'۔ بغیر ٹکٹ عوام کو تماشہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور میں محظوظ ہو رہا ہوں'۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ سر سے پاؤں تک جھوٹ ہیں اور باتوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔

مزیدخبریں