ابو ظہبی: سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کھلاڑی نے ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5اور دوسری اننگ میں6 شکار کیے۔ رنگنا ہیراتھ نے میچ میں فاتحانہ پرفارمنس دی اور ساتھ ہی پاکستان کے خلاف اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد101 کر لی ہے۔اس سے قبل پاکستان کے خلاف لنکن بولر کی بہترین کارکردگی ایک میچ میں184 رنز کے عوض14 وکٹیں ہیں، انہوں نے یہ اعزاز اگست 2014 کو گال ٹیسٹ میںاپنے نام کیا تھا۔