شان نے فلم”ارتھ“ کی تشہیر شروع کر دی

11:25 PM, 3 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: اداکار و ہدایتکار شان نے اپنی فلم”ارتھ“کی تشہیر شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے شان نے کہا ہے کہ یہ فلم انسانی منزل کے تعین بارے ہے جس میں یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ ہمارے فیصلے ہماری قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں اور ہر انسان کی ایک منزل ہوتی ہے جس کے لئے وہ کوشاں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں عمائمہ کے ساتھ ساتھ عظمی حسن اور محب مرزا نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔ شان نے فلم کو دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان  کیا ہے۔

مزیدخبریں