اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابی اصلاحات کے بل پر جھوٹ بول رہی ہے ،ہماری جماعت اب رائے ونڈ کی بادشاہت کو کندھا نہیں دے گی۔
تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والاکا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے شق 203 کو ختم کرنے اور نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی کبھی حمایت نہیں کی جبکہ تما م اپوزیشن جماعتوں نے بھی نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے قانون کی مخالفت کی لیکن اس کے باوجودمسلم لیگ ن نے ایک شخص کو عہدہ دینے کے لیے قانون سازی کی۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت خطرہ جمہوریت کو نہیں جاتی امرا کی بادشاہت کو ہے اورپیپلزپارٹی رائے ونڈ کی بادشاہت کو کندھا نہیں دے گی کیونکہ یہ جمہوریت اور آئین کی جنگ نہیں بلکہ یہ صر ف ایک شخص کو بچانے کی کوشش ہے۔