واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس واقعہ کے سوگ میں امریکی پرچم کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ ،نائب صدر مائیک پنس اور دیگر حکام نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو لاس ویگاس کادورہ کریں گے۔ حملے کے بعد ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاس ویگاس حملہ بدترین واقعہ اور شیطانی عمل ہے۔
حملہ آر کی شناخت 64سالہ مقامی شخص اسٹیفن پڈوک کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ ا?ور اکیلا تھا، اس نے 3 دن پہلے ہوٹل میں کمرہ لیا تھا، اسکے پاس10سے زائد بندوقیں موجود تھیں۔ کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق نہیں ملا۔داعش نے لاس ویگاس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ داعش کیخلاف فوجی آپریشنزکا ردعمل ہے۔ لاس ویگاس حملہ ہمارے جنگجو نے کیا،اس نے کچھ ماہ پہلے ہی اسلام قبول کیاتھا
امریکی پرچم کو سرنگوں کرنے کا اعلان
09:11 PM, 3 Oct, 2017