بارسلونا: سپین کے نیم خود مختار علاقے کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ کارلیس پوگےموں نے ہسپانوی پولیس کو اس خطے سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کی وجہ کاتالونیا کی آزادی سے متعلق ہونے والے متنازعہ ریفرنڈم کے دوران ملکی پولیس کی طرف سے طاقت کا استعمال بنا۔
اس ریفرنڈم کو سپین کی آئینی عدالت نے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ ریفرنڈم کے دوران بدامنی کے واقعات اور پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ریفرنڈم میں عوامی شرکت کا تناسب پچاس فیصد سے کم رہا تھا لیکن ڈالے گئے ووٹوں میں سے 90 فیصد میں کاتالونیا کی آزادی کی حمایت کر دی گئی تھی۔
ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخوئے کے مطابق یہ ریفرنڈم اور اس کے نتائج دونوں ہی قطعی غیر قانونی ہیں۔