پرنیتی چوپڑا کی فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“ تاخیر کا شکار

09:07 PM, 3 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکارہ پرنیتی چوپڑا کی فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“ تاخیر کا شکار ہو گئی۔

پرینیتی چوپڑا کے زخمی ہونے کے باعث ان کی نئی فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“ تھوڑے وقت کے لئے تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم میں پرینیتی کے مقابل ارجن کپور نظر آئیں گے۔

پہلے فلم کی عکسبندی کا آغاز اگست میں ہونا تھا لیکن پرینیتی چوپڑا روہت شیٹھی کی فلم کے گانوں میں عکسبندی میں مصروف تھیں اور اب ان کے زخمی ہونے کے باعث فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ فلم کی عکسبندی کا آغازاگلے ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں