ہارٹ اٹیک میں ابتدائی طبی امداد اور خون کو پتلا کرنے کےلیے اسپرین کا استعمال عام ہے لیکن اس کے کچھ حیران کن فائدے اور بھی ہیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
نیویارک میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اسپرین کیل مہاسے اور جلد کے کھردرے پن کو دور کرتی جبکہ جلد کی اوپری سطح پر موجود مردہ خلیات کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ اسپرین کی گولیوں کا سفوف بناکر کھال پرلگانے سے جلد کو کئی امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔ اپنی نمی کی خصوصیات کے باعث اسپرین کو فیس واش کے علاوہ بالوں کی خشکی ختم کرنے کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کےلئے اسپرین کے پاؤڈر کو شیمپو میں شامل کرکے استعمال کرسکتے ہیں تاکہ بالوں کی خشکی ختم کی جاسکے۔ اگر اسپرین کا سفوف سر پر لگایا جائے تو یہ کھوپڑی کی بے جان جلد کو طاقتور بنا کرخشکی بننے کا عمل روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اسپرین کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی سوزش، سوجن اور تکلیف سے چھٹکارا پانے میں بھی مفید ہے۔ شہد کی مکھی یا کسی کیڑے کے ڈنک سے ہونے والی سوجن پر اسپرین کے سفوف پر مشتمل لیپ مل دیا جائے تو چند منٹوں میں ہی سوجن اور تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ 2 گولی اسپرین کو ایک چمچہ نیم گرم پانی میں ڈال کر ایک چمچہ شہد کے ساتھ ملا کر اس آمیزے کو متاثرہ حصے پر لگا نے سے 10 منٹ میں بہتری محسوس ہنے لگتی ہے اور اس عمل کے نتیجے میں سوجن اور درد کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
اسپرین کی 2 سے 3 گولیوں اور ایک چمچہ شہد کو نیم گرم پانی میں شامل کرکے پیسٹ تیار کیجیے اور اسے بال توڑ والی جگہ پر لگائیے۔