امریکی کریڈٹ کمپنی کے مزید اڑھائی ملین صارفین کا ڈیٹا چوری

07:04 PM, 3 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکی کریڈٹ کمپنی ایکوئی فیکس نے بتایا ہے کہ اس کے مزید ڈھائی ملین صارفین کا الیکٹرانک ڈیٹا چوری ہو گیا ہے۔ صارفین کے مالی مفادات ممکنہ طور پر خطرے میں ہو سکتے ہیں۔

اس طرح اس کمپنی کے ایسے صارفین کی مجموعی تعداد، جن کے ڈیٹا تک غیر قانونی طور پر رسائی حاصل کی گئی یا جو چوری کر لیا گیا، 145 ملین سے زائد ہو گئی ہے۔

یہ نئی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب اس کمپنی نے ہیکرز کی طرف سے ڈیٹا چوری کے واقعے کی چھان بین کے لیے ایک سائبر سکیورٹی فرم کی خدمات حاصل کیں۔

چوری کیے گئے ڈیٹا میں صارفین کے سوشل سکیورٹی نمبر، نام، تاریخ پیدائش اور گھروں کے پتے شامل ہیں۔

مزیدخبریں