امیر قطر سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

06:49 PM, 3 Oct, 2017

دوحہ :محمد جواد ظریف نے سلطنت عمان کے دورے کے بعد دوحہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے قطرکے امیر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج منگل کے روز قطر کے سرکاری دورے کے موقع پر قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات کی.
محمد جواد ظریف اور قطر کے امیر نے اس ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گزشتہ مہینوں سے قطر اور سعودی عرب کی سربراہی میں چار عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ظریف کا یہ دورہ کسی بھی اعلی ایرانی رہنما کا پہلا دورہ قطر ہے.

مزیدخبریں