لاہور:بال گرنے کی وجہ سے لوگ کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں ، دن میں 50سے 100بال گرن اتو معمول کی بات ہے لیکن اگر اس سے زیادہ بال گرنے لگیں تو یہ پریشانی کی بات ہے ۔ بالو ں کے گرنے کی وجہ سے انسان گنجے پن کا شکار ہونے لگتا ہے جو ہمارے جسم اور ہماری شخصیت میں ناخوشگوار تبدیلی پیدا کر تے ہیں ۔
یوں تو بالوں کو گرنے سے بچانے کے کئی طریقے ہیں جو بالوں کو گرنے سے تو وقتی طور پر روک دیتے ہیں لیکن آج ہم آپکو ایک ایسا منفرد نسخہ بتانے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف آپکے بال گرنا بند ہونگے بلکہ گرے ہوئے بال بھی واپس آسکیں گے۔
پیازکا استعمال:
آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگا سکتے ہیں یا پھر اسے دیگر جڑی بوٹیوں میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ”کولجین ٹشوز“کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
آپ جوسرمشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے پیاز پانی میں 10منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں۔اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتے ہیں تو سارا دن بھی یہ جوس سر پر لگارہنے دیں لیکن اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو ایک گھنٹے بعد صاف پانی سے سرکو دھولیں۔