سعودی ولی عہد کا عوام کو انتہائی منفرد تحفہ عوام خوشی بے حال

06:28 PM, 3 Oct, 2017

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی اسپورٹس لیگ کے تمام میچ عوام کو مفت دکھانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی لیگ کے میچ ٹیلی ویڑن پر دکھانے کے بجائے عوام کو براہ راست مفت دکھائیں اور ان سے اس کی کوئی فیس وصول نہ کی جائے۔
اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد نے انہیں ہدایت کی ہے کہ سعودی لیگ کے تمام میچ سعودی شہریوں کو چارجز کے بغیر مفت دکھائے جائیں۔
انہوں نے عوام کو مفت میچ دیکھنے کی سہولت دینے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ولی عہد کی ہدایت کی روشنی میں سعودی شہریوں کو کسی قسم کے چارجز کے بغیر تمام میچ مفت دیکھنے کی سہولت ہوگی۔

مزیدخبریں