لاہور: آجکل موٹاپا اور اس سے پھیلنے والی بیماریوں نے لوگوں کو بری طرح گھیر رکھا ہے جس سے نجات پانے کیلئے مختلف ادویات پرہم لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ خاص فرق نہیں پڑتا لیکن ہم آپکو ایک ایسا مشرود بتانے جارہے ہیںجو ا صرف گرمیوں میں انتہائی مفید ہے بلکہ یہ جسم میں موجود غیر ضروری چربی کو بھی ختم کرتا ہے۔
اس مشروب کے استعما ل سے میٹابولزم کی کارکردگی مزید تیز ہوجاتی ہے اور ہمارا وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔
اجزا
کھیرا ایک عدد
لیموں ایک عدد
ادر ک ایک چمچ کترا ہوا
کوار گنل کا رس ایک چمچ
پانی ایک گلاس
بنانے کی ترکیب اور استعمال
تمام اجزاءکو اچھی طرح پیس کر باریک کرلیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔