اسلام آباد:کرپشن اور بددیانتی پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دفتر کی آرائش ونمائش پر20کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی تھی
تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے دفتر کی آرائش پر20کروڑ روپے کے اخراجات میں اعلیٰ پیمانے پر بے قاعدگیوں کی بھی نشاندہی سامنے آئی ہے۔نوازشریف نے نااہلی سے 4ماہ قبل وزیراعظم سیکرٹریٹ میں قائم وزیراعظم آفس میں فرنیچر،پردے،قالین بدلنے کا حکم دیا جس پر اخراجات کا تخمینہ203 ملین روپے لگایا گیا تھا۔
یہ فنڈز بجٹ میں منظور بھی نہیں کرائی جس پر وزارت خزانہ کو203ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی ایک سمری ارسال کی گئی جو اسحاق ڈار نے فوری طور پر منظور کرتے ہوئے یہ 20کروڑ 30لاکھ جاری کئے گئے تھے،یہ بھاری رقوم صرف ایک کمرے کی نمائش پر خرچ کئے گئے ہیں،غریب ملک کے وزیراعظم کی طرف سے اپنے دفتر پر 20کروڑ کے اخراجات سمجھ سے بالاتر بات ہے ایک ایسے ملک میں جہاں کی اکثریت غربت کے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔