آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس سات گھنٹے بعد اختتام پذیر

05:51 PM, 3 Oct, 2017

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میںسات گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی،کانفرنس میں آرمی چیف کے دورہ افغانستان اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے پاک فوج تمام اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سمیت خطے کے امن و امان پر بھی بات چیت کی گئی ،سرحدی امور بھی زیرغور آئے۔ آپریشن خیبر فور ،آپریشن رد الفساد کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے جاری کارروائیوں میں مزید تیزی کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں