پسرور، ٹرک ڈرائیور نے بیک وقت تین شادیاں کر ڈالیں

03:26 PM, 3 Oct, 2017

پسرور: فلور مل کے ٹرک ڈرائیور ارشد محمود نے بیک وقت تین شادیاں کر ڈالیں۔ دلہے میاں کی تینوں شادیاں اس کے قریبی رشتے داروں میں ہوئی ہیں۔ ارشد محمود نے بتایا کہ ان کی ایک بیوی اس کے ماموں کی، دوسری پھوپھی جبکہ تیسری چچا کی بیٹی ہے۔

دلہے میاں کا مزید کہنا تھا کہ میں نے خاندان میں اتفاق اور یکجہتی قائم رکھنے کے لئے تینوں کزنزسے شادیاں کیں اب تینوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اور ان کی آپس میں گہری دوستی ہے اور میں تینوں بیویوں کے درمیان مساوات رکھتا ہوں۔

یاد رہے اکتوبر 2010 میں بھی نو بہنوں کے اکلوتے بھائی اظہر حیدر نے بیک وقت دو کزنوں کے ساتھ شادی کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں