نااہل وزیر اعظم کو نااہل پارلیمنٹ اور نااہل اکثریت نے پروانا دیا:بابر اعوان

02:48 PM, 3 Oct, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ پیر کا دن دلچسپ اور سیاہ تھا، نا اہل وزیر اعظم کو نااہل پارلیمنٹ اور نااہل اکثریت نے پروانا دیا جسکے زریعے اسکی نااہلی ختم نہیں ہوسکتی، اب عملی طور پر ن لیگ نے الیکشن کمیشن اور آئین کو روبرو کھڑا کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کی بار ایسوسی اسیشن کے وکلا اس قانون کے مخالف ہیں اور اس قانون کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔بابراعوان نے کہا کہ گزشتہ روز سرکاری گاڑیوں میں مجرم کے تحفظ کا دن منایا گیا. پی ٹی آئی اس ترمیم کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھے گی. پارلیمنٹ ن کی نہیں، کل وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں چلے دیں گے تو نام لے کس کو کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن کے منہ میں مودی کی زبان اور بی جے پی کے الفاظ ہیں،.بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں جو جتنا بڑا کرپٹ ہو گا اسے تمغہ دیا جائے گا، جیسے آج  نواز شریف کو تمغہ دیا گیا۔

مزیدخبریں