کرینہ کپور نے دبئی میں زیورات کا کاروبار شروع کر دیا

کرینہ کپور نے دبئی میں زیورات کا کاروبار شروع کر دیا

دبئی: معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں میں زیورات کا کاروبار شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز میں جیولری کے 2 شوروم بنائے ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح آئندہ دو سے تین روز میں کر دیا جائے گا۔

سونے کی خرید و فروخت کی مشہور کمپنی ماربالا گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کی برینڈ ایمبسڈر کرینہ کپور ایک ہی روز دونوں شورومز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ مذکورہ کمپنی نے اپریل  2013میں بھارتی اداکارہ کو اپنا برینڈ ایمبسڈر مقرر کیا تھا۔

کرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد طویل عرصے بعد ستمبر میں اسکرین پر واپسی کی ہے اور اب ان کا تمام تر فوکس اپنے کام پر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں