نیویارک:صحت مند کھائیں صحت مند جیئں، یہ مشہور قول آپ نے اکثر سنا ہو گا اب ماہرین نے اپنی تحقیق میں اس بات کو ثابت کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ناشتہ کرنا بہت ضروری ہے۔ ماہرین نےناشتہ نہ کر نے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ناشتہ نہ کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے کی عادت کولیسٹرول لیول کی سطح میں اضافے کا تو باعث بنتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ شریانوں میں اکڑنے اور سکڑنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔اسی طرح ناشتہ نہ کرنے کی عادت موٹاپے، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔
لہذا جو لوگ بالکل بھی ناشتہ نہیں کرتے یا بہت کم کھاتے ہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہےجو باقاعدگی سے ناشتہ کرتے ہیں ۔