"سلمان خان اور شاہ رخ اصل ہیرو نہیں" ، ایوشمان کھرانہ

12:36 PM, 3 Oct, 2017

ممبئی: معروف اداکار ایوشمان کھرانہ نے سلمان خان اور شاہ رخ کے بارے میں اہم بیان دے دیا۔تفصیلات کے مطابق  ایوشمان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ"شاہ رخ خان اور سلمان خان اصل ہیرو نہیں بلکہ اصل ہیرو سکرپٹ ہے"۔
ایوشمان نے بیان میں کہا کہ فلموں کو سکرپٹ کامیاب بناتا ہے ،اچھا سکرپٹ نہ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ خان کی فلم "جب ہیری میٹ سیجل"اور سلمان خان کی فلم "ٹیوب لائٹ"باکس آفس پر نہ صرف ناکام ہوئیں تھیں بلکہ ان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا یا گیا تھا۔

اس وقت اچھے سکرپٹ کے باعث ایوشمان کھورانہ کی فلم "بریلی کی برفی" اور فلم "شبھ منگل سادھوان"نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میراماننا ہے کہ کارکردگی سے زیادہ اگر فلم کا سکرپٹ مضبوط ہو تو فلم بلاک بسٹر ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں