پشاور:پشاور میں مختلف حادثات کے موقع پر امدادی سرگرمیاں سرانجام دینے والے ادارے ریسکیو 1122 نے منی ہسپتال تیار کیا ہے، دو کروڑ روپے مالیت سے تیار ہونے والے اس موبائل میڈیکل یونٹ میں آپریشن تھیٹر، منی آئی سی یو، وینٹی لیٹرز اور لیبارٹری سمیت تمام تر جدیی سہولیات موجود ہیں.
جو ٹریفک حادثات، قدرتی آفات یا کسی بھی ایسے علاقے میں کارآمد ثابت ہونگی جو ہسپتال سے دوری پر واقع ہوں۔منی ہسپتال چار بیڈز پر مشتمل ہے اور اس میں بیک وقت 12 مریضوں کا چیک اپ اور ضرورت پڑنے پر انہیں آکسیجن بھی مہیا کی جا سکتی ہے.
میڈیکل یونٹ میں تین ڈاکٹرز اور 20 دیگر سٹاف بھی ہر وقت موجود ہوگا۔ریسکیو 1122 کی طرف سے تیارکردہ موبائل میڈیکل یونٹ تجرباتی طور پر محرم الحرام میں استعمال کیا گیا اور مجموعی طور پر صرف پشاور میں 400 سے زائد عزاداروں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔