اسلام آباد: آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بہت سارے مرد اور خواتین کی کہنیوں ،انگلیوں کی درمیانی حصوں پر گہرے کالے نشا ن پڑ جاتے ہیں ۔
ٹی شرٹ پہننے والے مرد و خواتین کے لیے اس سے بڑی پریشانی ہوتی ہے ۔تاہم اس کا حل آپ کے کچن میں استعما ل ہونے والی عام سی چیز میں ہے ۔جی ہاں ، وہ چیز لیموں ہیں جن کے مستقل استعمال سے کہنیوں پر بننے والے گہرے کالے نشانوں سے باآسانی چھٹکارا پایا جا سکتاہے ۔ماہرین کے مطابق لیموں کو آدھا کاٹ کر اس کو روازنہ ایک چند منٹوں کے لیے گہرے کالے نشانوں پر رگڑیں اور آپ خود دیکھیں گے کے صرف چند دن میںہی گہرے کالے نشان ایسے غائب ہوگئے ہیں جیسے کبھی ہوتے ہی نہیں تھے ۔
لیکن اس میں احتیاط یہ کرنی ہے کہ کالے نشان ختم ہونے کے بعد اس عمل کو بالکل چھوڑنا نہیں بلکہ ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کرنا ہے ۔
کہنیوں پر بننے والے گہرے کالے نشان ختم کرنے کا آسان طریقہ
12:01 PM, 3 Oct, 2017