کراچی کے علاقہ سچل گوٹھ کے قبرستان میں سیوریج کا گندا پانی جمع

11:43 AM, 3 Oct, 2017

کراچی : کراچی کے علاقہ سچل گوٹھ کے قبرستان طویل عرصے سے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے . حکومتی اور بلدیاتی اداروں کی بے حسی وعدم توجہی کے باعث قبروں کی بے حرمتی جاری  ہے قبرستان میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کی موجودگی سے علاقہ مکین عزیز و اقارب کی تدفین کے لئے پریشان ہیں۔

مرنے کے بعد قبرستان آخری آرام گاہ تصور کیا جاتا ہے لیکن سچل گوٹھ کے قبرستان میں گزشتہ دو سال سے گڑکے پانی نے نئی و پرانی قبروں کا بھی خیال نہ رکھا کئی دہائیوں سے مدفون لوگوں کو مر کر بھی سکون نصیب نہ ہوا ۔


ڈھائی سوکے لگ بھگ قبریں دو فٹ سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے بلکہ قرانی آئیتوں کی بے حرمتی اور قبروں کی  تضحیک ہورہی ہے ۔حکومتی و بلدیاتی اداروں کی چپقلش بھی ضمیر کو جھنجھوڑنے میں بے بس دیکھائی دیتی ہے ۔

مزیدخبریں