اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال دادا بن گئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور موجودہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے حافظ احمد اقبال کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور احسن اقبال نے اپنے پوتے کا نام سلمان احسان رکھا ہے۔
پوتے کی ولادت پر ان کے گھر میں خوشی کا سماں ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب ان کے حلقے کی لوگوں کی جانب مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نارووال ضلع کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔