آرمی چیف کی زیرصدارت اسپیشل کورکمانڈرز کانفرنس جاری

11:38 AM, 3 Oct, 2017

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔

اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا جا رہا ہے اور اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈرز کو اپنے دورہ افغانستان سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں اہم ملکی معاملات سمیت ایل اوسی پر بھا ر ت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں