کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تازہ ترین ووٹرز فہرست جاری کر دی ہے جو وفاق، فاٹا اور چاروں صوبوں کے ساتھ اضلاع کے حساب سے ہے اور یہ فہرست یکم ستمبر 2017 تک کی ہے۔
فہرست کے مطابق اس وقت پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 554 ہے اور جولائی و اگست 2017ء میں مجموعی طور پر ملک بھر میں صرف 214 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے تاہم کراچی اور بعض دیگر اضلاع میں ہونے والا اضافہ کافی زیادہ ہے۔
29 جون 2017ء کو جاری ووٹرز فہرست کے مطابق کراچی کے ووٹرز کی تعداد 75 لاکھ 74 ہزار 797 تھی جو تازہ ترین ووٹرز فہرست کے مطابق 75 لاکھ 94 ہزار 501 ہے۔ اس طرح کراچی میں اضافہ 19 ہزار 704 ووٹ کا ہوا ہے۔
اس بار ووٹرز فہرست میں مردوں اور خواتین کے ساتھ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد بھی الگ سے دی گئی ہے جو ملک بھر میں 1456 ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں