اسلام آباد: ایک طالب نے چار سو سال چلنے والی بیٹری ایجاد کر لی، تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے حیران کن طور پر ایک حیرت انگیز بیٹری ایجاد کر لی ہے جو چار سو سال تک چل سکے گی، کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایک سائنسدان گروہ نے اس بیٹری کو ایجاد کیا ہے۔
اس بیٹری کے بارے میں سائنسدانوں کے کیے گئے ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلا کہ یہ بیٹری چار سو سال تک چلنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔ واضح رہے کہ سائنسدانوں کا یہ گروہ ریگولر ریچارج ایبل بیٹریز میں استعمال ہونےوالی باریک تاروںوالی بیٹری بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران ان لوگوں نے چار سو سال تک چلنے والی بیٹری بھی ایجاد کر لی۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے کیمسٹری شعبے کے چیئرمین نے کہا کہ بیٹری تو ایجاد ہو چکی ہے مگر اسے جلد سے جلد مارکیٹ میں لانا ممکن نہیں ہے، اس کی وجہ انہوں نے اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان اور اس کی پیداواری لاگت بتائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب سائنسدان ایسی ہی بیٹری کی بڑے پیمانے پر پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے تجربات کریں گے اور کامیابی ملنے کی صورت میں اس بیٹری کو مارکیٹ میں لایا جائے گا۔