لاہور: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے ثناء میر کو کپتانی سے ہٹا کر بسمہ معروف کو کپتان مقرر کردیا۔لیکن انہیں نیوزی لینڈ کیخلاف تربیتی کیمپ میں شامل ہونے اورون ڈے اور ٹی 20 کی سلیکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔تربیتی کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے کیمپ مریدکے میں لگے گا ۔
بسمہ معروف کو ون ڈے کی کپتانی سونپ دی گئی جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان ہیں۔اس کے علاوہ ویمن کرکٹ ٹیم مینیجر شمسہ ہاشمی بھی عہدے پر برقرار نہیں رہی ہیں اور نئے جی ایم کی تقرری تک عائشہ اشعر قائم مقام جی ایم ہوں گی۔
اس سے قبل پی سی بی نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم مارک کولسکو کوچ مقرر کیا گیا ۔واضح رہےکہ مارک کولس سے قبل صبیح اظہر ویمن ٹیم کے کوچ تھے اور اس دوران ٹیم نے ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔