ہاتھوں اور پیروں سے محروم شخص نے پروفیشنل فوٹوگرافرز کو بھی پیچھےچھوڑ دیا

ہاتھوں اور پیروں سے محروم شخص نے پروفیشنل فوٹوگرافرز کو بھی پیچھےچھوڑ دیا

جکارتا: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والافوٹو گرافرایچمد ذولقرنین چہرے اور منہ کا استعمال کر کے تصاویر اتارتا ہے۔
24 سالہ ایچمد ذولقرنین ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہونے کے باوجود ایسی تصاویر اتارتا ہے جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں گی۔ اس کی تصاویر اس کے حوصلے اور ہمت کی اعلی مثال ہیں ۔


ایچمد ذولقرنین انگلیا ں اور ہاتھ نہ ہونے کے باوجود وہ اپنے چہرے ، منہ اور بازو کے آگے کی سکن کا استعمال کر کے ماہرانے انداز سے نہ صرف تصاویر اتارتا ہےبلکہ لیپ ٹاپ میں ان تصاویروں کو خود ہی ایڈٹ بھی کرتا ہے ۔


ذولقرنین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میری تصاویر دیکھیں اور جانیں میں کون ہوں میں چاہتا ہوں وہ لوگ میری تحلیقی صلاحیت کو دیکھیں ۔ذولقرنین نے مزید یہ بھی کہا کہ میرا حوصلہ بہت بلند ہے۔


ہاتھوں سے محروم فوٹو گرافر نے نہ صرف اپنی ایک کمپنی بنائی ہے بلکہ اپنے زشتےداروں کی مدد سے اپنے لیے ایک سواری بھی بنائی ہے تاکہ اس کو آنے جانے میں آسانی ہو۔