آسٹریلوی نوجوان جم میں 100 کلو وزن اٹھاتے ہوئے ہلاک

09:43 AM, 3 Oct, 2017

برسبین: آسٹریلوی شہر برسبین میں 15 سالہ لڑکا بین شا جم میں 100 کلو وزن ڈال کر راڈ اٹھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران ویٹ اس کے اوپر آ گرا جس کے نتیجے میں اس کی گردن ٹوٹ گئی۔

اطلاعات کے مطابق بین شا آدھے گھنٹے تک ویٹ کے نیچے دبا پڑا رہا کیونکہ اس وقت جم میں ا س کی مدد کرنے کیلئے کوئی موجود نہ تھا۔ بعدازاں ایک شخص کی نظر اس پر پڑی جس نے جم کے عملے کی مدد سے وزن بین کے اوپر سے ہٹایا اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 5 روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

بین شا کے اہل خانہ کے مطابق اس کے جسمانی اعضا عطیہ کیے جائیں گے۔ حکام نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضابطے کے تحت جم میں 16 سے کم عمر لڑکوں کو بغیر نگرانی کے ورزش کی اجازت نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں