لاہور: غیرت کے نام پر قتل کرنے والا ملزم ارشاد گرفتار

 لاہور: غیرت کے نام پر قتل کرنے والا ملزم ارشاد گرفتار

لاہور: ڈیرہ غازی خان میں بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو 6 ماہ بعد لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ گدائی کی حددو میں ملزم ارشاد نے 6 ماہ قبل اپنی بہن نادیہ کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

قتل کی واردات کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے مخبری ہونے پر ملزم ارشاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ گدائی میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں