لندن : بالی ووڈ کے کئی بڑے بڑے ستاروں کے بچے اور پوتے پوتیاں بھی اب انڈسٹری میں قدم جمانے کو تیار ہیں جبکہ کئی تو اپنے کیرئیر کی ابتداء پہلے ہی کر چکے ہیں۔
ورون دھون، ٹائیگر شروف وغیرہ ان اداکاروں کی مثالیں ہیں جبکہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، سنی دیول کے بیٹے کرن دیول سمیت کئی دیگر نوجوان بھی انڈسٹری میں آنے کیلئےپرتول رہے ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف جوڑی اجے دیوگن اور کاجل کی بیٹی نیسا بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس کی اپنے والد اجے دیوگن کیساتھ تصویر سوشل میڈیاپر شیئر کی گئی ہے.