آرمی چیف کی زیر صدارت اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی

08:59 AM, 3 Oct, 2017

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں داخلی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور آرمی چیف کے دورہ افغانستان پربھی بات چیت کی جائے گی۔

آج ہونے والے اجلاس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال، بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی اور معصوم شہریوں کی شہادتوں سمیت ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں