اے ٹی ایمز یا انٹر نیٹ بینکنگ سے ٹیکسز ادا کرنیکی سہولت جلد میسر ہو گی

08:50 AM, 3 Oct, 2017

اسلام آباد: پاکستان میں جلد اے ٹی ایمز یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ایف بی آر کے ٹیکسز ادا کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ اسٹیٹ بینک، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اور ون لنک نے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت اس سلسلے میں طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

یہ سہولت دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں روز میسر ہو گی جبکہ پورا عمل خودکار اور آن لائن ہو گا۔ دستخط کرنے کی تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے ریوینیو ہمایوں اختر اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اسحاق ڈار نے پیشرفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کا ٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کار میں انقلاب آ جائے گا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ سسٹم دسمبر 2017 تک قابل عمل ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں