اسلام آباد: قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اجلاس اب شام 5 بجے کے بجائے 4 بجے ہوگا۔ یہ فیصلہ اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔
حکومت کل کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، جس کے پیش نظر حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کل انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری بھی متوقع ہے۔