پشاور : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ جو لوگ ڈیل کا الزام لگا رہے ہیں، وہ خود ڈیل کر کے باہر چلے گئے ہیں، جیسے نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر بھٹو سمیت دیگر رہنما شامل ہیں ۔
بیرسٹر سیف نے مزید وضاحت کی کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی رہائی کے بعد بھی پاکستان میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما باعزت طریقے سے اپنے لوگوں کے درمیان رہیں گے، جبکہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر عالیشان محلات میں رہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عمران خان نہ تو باہر عالیشان محلات رکھتے ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، اور انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ آخر کار یہ ڈیل کس کے ساتھ ہو رہی ہے، کیونکہ حکومت تو آپ کی ہے۔