پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

مونگ کاک : پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈین کرسٹیان نے 42 اور سیم ہیزلیٹ نے 26 رنز بنائے، جب کہ جیک ووڈ 36 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی طرف سے دیے گئے 108 رنز کے ہدف کو پاکستان نے ایک گیند پہلے ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عامر یامین 24 اور فہیم اشرف 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد اخلاق اور آصف علی نے 32،32 رنز اسکور کیے۔

دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 3 وکٹوں سے شکست دی، جس میں سندون ویرا کوڈی نے 50 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔اب ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں