اسلام آباد : اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فضائی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدام کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
اس فیصلے کے تحت زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لئے گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں، اور کوڑا یا فصلیں جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کا فوری طور پر اطلاق ہو گا اور یہ پابندیاں آئندہ دو ماہ تک برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔