پی آئی اے کی خریداری پر مزید کام جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں، نواز شریف

پی آئی اے کی خریداری پر مزید کام جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں، نواز شریف

اسلام آباد :  سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری پر غور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس معاملے پر مزید کام جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔

لندن سے امریکا واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو ملک کو ایک اچھی ایئر لائن میسر آئے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز اور پنجاب میں مثبت اقدامات ہو رہے ہیں، جس سے پاکستان اقتصادی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔

نواز شریف نے مریم نواز کی کوششوں کی بھی تعریف کی، یہ بتاتے ہوئے کہ وہ پنجاب میں اچھا کام کر رہی ہیں اور ان کی توجہ غریب عوام کی زندگی کی آسانی پر ہے۔

یاد رہے  کہ نواز شریف نے پہلے کہا تھا کہ مریم نواز پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے غور کر رہی ہیں، اور انہوں نے اس سلسلے میں مشاورت بھی کی ہے۔ مریم نواز نے تجویز دی ہے کہ نئی ایئر لائن کا نام "ایئر پنجاب" رکھا جا سکتا ہے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کو پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں نقصان پہنچایا گیا، اور یہ کہ سابق وزیر نے پی آئی اے کے پائلٹس کو جعلی قرار دیا تھا، لیکن اب وہ خود چھپے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں