نواز شریف کا پی آئی اے کی خریداری پر غور کا عندیہ

 نواز شریف کا پی آئی اے کی خریداری پر غور کا عندیہ

لندن:  مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے صوبہ پنجاب کی حکومت کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی خریداری کے حوالے سے غور و خوض کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ پی آئی اے خریدے یا پھر نئی ایئرلائن کا آغاز کرے۔

 حال ہی میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کے دوران ایک نجی کمپنی نے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔ اس کمپنی کے چیئرمین نے اپنی بولی پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ان کی پیشکش قبول نہیں کرتی تو وہ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب، خیبر پختونخوا حکومت نے بھی پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کو اس حوالے سے خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ حکومت پی آئی اے کی نیلامی میں حصہ لینا چاہتی ہے تاکہ یہ قومی ایئرلائن بیرونی یا نجی ہاتھوں میں نہ جائے۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے حتمی بولی لگانے کے دوران صرف ایک بولی موصول ہوئی تھی، جس میں رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے 60 فیصد حصص کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔

مصنف کے بارے میں