ڈی آئی خان :سکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان، لکی مروت میں آپریشن سے 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش بمبار اسامہ کے نام سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ظفر اقبال اور سپاہی حاجی جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آئی ای ڈی دھماکے میں حوالدار شاہد اقبال شہید ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانے تباہ کردیے۔