اسرائیلی فوجیوں کی بربریت جاری ،   ایمبولینسز کو نشانہ بناڈالا ،14 افراد شہید ہوگئے

10:26 PM, 3 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ :اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے ۔ اسرائیلی فورسز نے  ہسپتال سے نکلنے والی زخمیوں  کی   ایمبولینسوں کو نشانہ بنادیا ،14 افراد  شہید ہوگئے۔ صیہونی فورسز نے الشفاء ہسپتال سے نکلنے والے ایمبولینسوں  قافلے پر حملہ کر کے بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق  ایمبولینس کا قافلہ زخمیوں کو غزہ کی رفح کراسنگ سے مصر لے جا رہا تھا۔ ایمبولینس میں موجود مریضوں کو طبی امداد کیلئے روانہ کیا گیا تھا، اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے کورین حکام کو فلسطین کی حمایت کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی اخبار نے جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فلسطین کی حمایت کے بعد حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں