حافظ آباد :سربراہ پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین کاکہنا ہےکہ موجودہ حالات میں شخصیت نہیں عوام اہم ہے۔ہمیں
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سپر سٹار کی نہیں سپر سسٹم کی ضرورت ہے۔
حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ موجودہ حالات میں شخصیت نہیں عوام اہم ہے۔ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سپر سٹار کی نہیں سپر سسٹم کی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ترقی کا عمل کبھی نہیں رکنا چاہئے ، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ الزام تراشیوں سے ملک کا بہت نقصان ہوا، ملک میں سیاسی استحکام کےلیےتمام جماعتوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔پاک فوج ہماری محافظ ہے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا آپ لوگوں نےمایوس نہیں ہونا ہم نےبہتری لانی ہے۔ جب سب سیاسی جماعتیں اکٹھی چلیں گی توملک ترقی کرے گا، آنے اور جانے والی حکومت میں طےہوگا منصوبوں میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔
ہم امید دلانا چاہتے ہیں لیکن ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جوپورا نہ کرسکے۔ ہمیں یقین ہےاللہ ہماری نیک نیتی کی وجہ سےمدد فرمائے گا، خواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، نوجوانوں کوآسان شرائط پرقرض دلوائیں گے جبکہ مزدورکی کم سے کم تنخواہ 50 ہزار ہوگی۔ لاہور شہر آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، پٹرول،ڈیزل کے معیار کو بہتر بنائیں گے، آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں گے، ہم سب کو پہلے ملک کا سوچنا ہوگا۔