نئی دہلی : دہلی کی فضا انتہائی خطرناک اور زہریلی ہوگئی۔ سموگ کی وجہ سے ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک کیٹیگری‘ میں داخل ہوگیا۔ دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے متعدد سکول بند کردیے گئے ۔
ہر سال موسم سرما میں دہلی میں سموگ کے اثرات ہوتے ہیں ۔ سموگ کی وجہ سے شہریوں نے آنکھوں میں جلن اور گلے میں خارش کی شکایات کی اور فضا بھی گہرے سرمئی رنگ میں بدل گئی کیونکہ اے کیو آئی چند مانیٹرنگ سٹیشنز پر 480 کے قریب تھا۔
صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ 400 سے 500 کے درمیان خطرناک ہوتا ہے اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نیو دہلی سر فہرست رہا، جس نے بھارت کے دارالحکومت کو اے کیو آئی 611 کے ساتھ ’خطرناک‘ کیٹیگری میں رکھا۔
انتظامیہ نے پرائمری یا ایلیمنٹری سکولوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ علاقے میں تعمیراتی کام بھی معطل کردیے گئے۔