کارن وال: کیارن طوفان نے لندن میں تباہی مچادی،ہزاروں گھر اندھیرے میں ڈوب گئے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ییلو الرٹ جاری کیا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں نارتھ سی میں بارشوں اور سمندری لہروں کے بپھرنے کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے۔
سکاٹ لینڈ کے شہروں ڈنڈی اور ایبرڈین میں ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے اور محکمہ موسمیات نے لوگوں کو بلاضرورت گھر سے باہرنکلنے سے منع کیا ہے اور وارننگ جاری کی ہے کہ جب تک حالات بہتر نہ ہوجائیں گھروں سے باہر نہ نکلا جائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کارن وال میں گرڈ سٹیشن متاثر ہو ا ہے اورا س وجہ سے لگ بھگ 16 ہزار گھروں کی لائٹ متاثر ہوئی ہے۔