ورلڈ کپ : نیدر لینڈز کا افغانستان کو فتح کیلئے 180 رنز کا ہدف 

05:38 PM, 3 Nov, 2023

لکھنو : آئی سی سی ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز نے افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیدیا۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر  ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ میکس او ڈاؤڈ 42، کولن ایکرمین 29، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز صفر، باس ڈی لیڈز اور ثاقب ذولفقار 3، 3، لوگن وین بیک 2 اور روئیلوف وین ڈیر مروے 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سائبرینڈ اینجلبرچٹ سب سے زیادہ 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیدرلیںڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹیں اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔

مزیدخبریں