8 فروری کو حکومت بنائیں گے: بلاول بھٹو ، پی ٹی آئی کو میثاق جمہوریت میں شمولیت کی دعوت

04:37 PM, 3 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو۔ پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ہمیں کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی اسی لیے 8 فروری کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی امید نہیں۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی اور الیکشن کمیشن خود سے تاریخ کا اعلان کرتا۔ 

انہوں نے کہا تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئی میثاق جمہوریت کا حصہ بنے۔ 

انتخابات  کی تاریخ آنا بہت بڑی کامیابی ہے۔بہتر ہوتا الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی۔ہم نے ماضی میں  لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونےکے باجود الیکشن  میں حصہ لیا اورحکومت بنائی۔8 فروری کو بھی پیپلز پارٹی جیتے گی۔ہرسیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا  چاہیے۔پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد کاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں