ڈینگی کے حملے جاری، مزید 169 کیسز رپورٹ

03:32 PM, 3 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 169 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے ۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے9 ہزار 862 تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 90نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4 ہزار 215تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

 علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 68 سے زائد  مریض زیر علاج ہیں جبکہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً148مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مسلسل اضافے کے باوجود  ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزیدخبریں